ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوکرن سمندر میں تیرتی ہوئی لاش کو لائف گارڈ نے نکالا باہر

گوکرن سمندر میں تیرتی ہوئی لاش کو لائف گارڈ نے نکالا باہر

Mon, 23 Jul 2018 11:32:44    S.O. News Service

کمٹہ 23/جولائی (ایس او نیوز)  تعلقہ کے گوکرن سمندر میں کل شام ایک لاش  بحر عرب میں تیرتی ہوئی پائی گئی تھی، مگر موجوں میں کافی زیادہ روانی  ہونے کی وجہ سے  لاش کو باہر نکالا نہیں جاسکا تھا، آج پولس نے لائف گارڈ کی مدد سے  متعلقہ لاش کو کنارے  لانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

لاش کے تعلق سے ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ کس کی لاش ہے، البتہ سمجھا جارہا ہے کہ اتوار کو تفریح کی غرض سے آئے ہوئے کسی سیاح کی لاش ہوسکتی ہے جو سمندر میں نہانے کے لئے اُترا ہوگا اور سمندر کی تیز اُٹھتی موجوں کی نذر ہوگیا ہوگا۔

گوکرن پولس تھانہ میں اس تعلق سے معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس چھان بین کررہی ہے۔


Share: